ETV Bharat / state

ترال کے دیور اور امیر آباد دیہات میں وکست بھارت یاترا کا اہتمام - وکست بھارت یاترا جنوبی کشمیر

یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں بھی دیگر علاقوں کی طرح ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے تحت پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ترال کے دیور اور امیر آباد دیہات میں وکست بھارت یاترا کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 7:15 PM IST

ترال کے دیور اور امیر آباد دیہات میں وکست بھارت یاترا کا اہتمام

پلوامہ (جموں کشمیر) : وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دیور اور امیرآباد دیہات میں پروگرام منعقد ہوئے جن میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، ترال محمد اشرف کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران منظور گنائی اور اوتار سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا آؤٹ ریچ پہل‘‘ کی اہمیت کے بارے میں بات کی، جب کہ مختلف محکموں کے افسران نے فلاحی اسکیموں کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔

پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے کئی ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد افسران نے ان کی شاندار کارکردگی پر ان کی سراہنا کی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ دیور میں منعقدہ تقریب کے دوران لوگوں نے دیہی ترقی خاص کر وہاں تعینات پنچایت سیکریٹری گلزار احمد کے رول کی سراہنا کی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ ’’بھارت وکست یاترا کا مقصد لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا ہے اور صفائی ستھرائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کے تحفظ، مناسب غذائیت، معتبر حفظانِ صحت، پینے کے صاف پانی وغیرہ جیسی فلاحی اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے۔ یاترا کے دوران تفصیلی تصدیق کے ذریعے امکانی مستفیدین کا اندراج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری

ڈی ڈی سی ممبر آری پل، منظور گنائی، نے بتایا کہ آری پل میں جامع ترقی کئی لوگوں کو ہضم نہیں ہوتی ہے اور اس لئے وہ بوکھلاہٹ میں سوالات کھڑے کر رہے ہیں تاہم انکو پہلے سرپنچ کا الیکشن جیت کر آگے آنا چاہئے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر، 2023ء کو ایک ملک گیر پروگرام ’’وی بی ایس وائی‘‘ کا آغاز کیا تھا اور اسی پروگرام کے تحت جموں و کشمیر بھر میں پروگرامز منعقد ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.