ETV Bharat / state

پلوامہ : موسم سرما کے ساتھ سبزیوں کی قیمت میں اضافہ - vegetable prices pulwama latest news

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ان دنوں سردی کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، اس وجہ سے عام لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسم سرما کے ساتھ سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 5:44 PM IST

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی میں سبزیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ عام لوگ اس وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

موسم سرما کے ساتھ سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزی فروشوں کے ساتھ ساتھ میوہ فروشوں نے بھی سرکار کے ذریعہ طے شدہ نرخ کو بالائے طاق رکھ کر خریداروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

جموں و سرینگر کی سڑک بند ہو جانے کے ساتھ ہی یہاں سبزی فروش و میوہ فروش اپنی مرضی سے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

مقامی افراد نے اس ضمن میں انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اس لیے انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بازار میں سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لۓ ٹیم تشکیل دیں تاکہ لوگوں کو خورد نوش کی چیزیں مناسب قیمت پر مل سکے۔

اس سلسلے میں محکمہ خوراک و رسد کے ذمہ دار عنایت احمد نے کہا کہ ان کی طرف سے ٹیم ہر روز بازار میں تفتیش کے لیے جاتی ہیں، تاکہ قیمت کو اعتدال پر رکھاجا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل دو قصاٸی کے خلاف ایف آٸی آر بھی درج کرایا ہے، جو انتہائی مہنگے دام میں گوشت فروخت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی دکاندار سرکاری نرخ ناموں پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.