ETV Bharat / state

Kakpora Railway Station Attack: پلوامہ کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن میں حملہ، آر پی ایف اہلکار ہلاک - پلوامہ کی تازہ خبر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ ریلوے اسٹیشن کے باہر چائے اسٹال پر نامعلوم مسلح افراد نے آف ڈیوٹی”ریلوے پروٹکشن فورس“ کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ حملے میں ایک آر پی ایف اہلکار ہلاک جب کہ ایک اور زخمی ہوا ہے۔ Kakpora Railway Station Attack

unknown-gunmen-Attack on railway station kakapora one RPF killed one injured
مسلح افراد کی جانب سے کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن پر حملہ
author img

By

Published : Apr 18, 2022, 6:29 PM IST

Updated : Apr 18, 2022, 9:38 PM IST

پلوامہ: جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ”ریلوے پروٹکشن فورس“ میں تعینات دو اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ حملے میں ایک اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جب کہ دوسرے کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Kakpora Railway Station Attack

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو کاکہ پورہ پلوامہ میں مسلح افراد نے ”آر پی ایف “ میں تعینات دو اہلکاروں پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔

پلوامہ کاکہ پورہ ریوے اسٹیشن میں حملہ، آر پی ایف اہلکار ہلاک

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دیا جب کہ اُس کے ساتھی کو نازک حالت میں سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔ ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت ایچ سی سریندر سنگھ جب کہ ایس آئی دیو راج شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس، اور سی آر پی ایف کی ایک بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2022, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.