اونتی پورہ: مرکزی وزیر مملکت برائے کلچر ارجن رام میگوال نے اونتی پورہ میں تاریخی آرکیالوجی سائٹ کا دورہ کیا اور اس کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر، اے ڈی سی اونتی پورہ اور ایس ایس پی اونتی پورہ بھی موصوف کے ہمراہ تھے۔Arjun Ram Meghwal Visits Awantipora
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارجن رام میگوال نے بتایا کہ مرکزی وزراء کے دورہ کشمیر کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ کیا مرکزی معاونت والی اسکیموں کا فائدہ زمینی سطح پر ہو رہا ہے کہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی وزارت جموں وکشمیر کے تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ اس عظیم سرمایہ کو آنے والی نسلوں تک محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں کوئی دقیقه فروگزاشت نہیں کیا جا رہا ہے۔ Arjun Ram Meghwal Visits Awantipora
یہ بھی پڑھیں: بھابھی جی پاپڑ کی تشہیر کرنے والے وزیر مملکت کورونا پازیٹیو