پلوامہ: کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کی غرض سے پناش نامی ایک آؤٹ لیٹ نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں نوپورہ، ترال سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کھلاڑیوں میں مفت یونیفارم تقسیم کی گئی۔ کھلاڑیوں نے پناش کے اس اقدام کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں جائیں گے تاکہ عوامی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ Uniform distributed among cricket players in tral
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پناش چیئرمین، جنید الاسلام، نے کہا کہ اس پروگرام کا اہتمام نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی اور روحانی تندرستی کے لیے کھیل کود کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔