ETV Bharat / state

ترال: ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران دو زخمی - ترال پولیس

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال منتقل کیا گیا ہے جہاں منظور احمد شاہ کو ڈاکٹروں نے مزید علاج ومعالجہ کے لیے سرینگر روانہ کیا۔ اس ضمن میں ترال پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 5:45 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلح پلوامہ کے قصبہ ترال میں قائم بس اسٹینڈ میں آج اس وقت کہرام مچ گیا جب بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کر رہے محکمہ بجلی کے دو ملازمین جھلس گئے۔ زخمی حالت میں انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بس اسٹینڈ ترال میں ایک ترسیلی لائن کی مرمت کا کام جاری تھا۔ اسی دوران لائن میں برقی رو آگئی جس کے نتیجہ میں دو ملازمین جن کی شناخت منظور احمد شاہ ولد عبدل غنی شاہ ساکن ترال پائین اور سجاد احمد ڈار ولد علی محمد ساکن کنگلورہ (ڈیلی ویجر) کے بطور ہوئی ہے، جھلس گئے۔

زخمیوں کو طبعی امداد کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال منتقل کیا گیا ہے جہاں منظور احمد شاہ کو ڈاکٹروں نے مزید علاج ومعالجہ کے لیے سرینگر روانہ کیا۔ اس ضمن میں ترال پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پنر جاگیر کا رہنے والا ایک ڈیلی ویجر عبدل رشید شیخ ساکن پنر جاگیر ایسے ہی ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.