ETV Bharat / state

دلدوز سڑک حادثے میں دو لڑکیاں ہلاک - ایف آئی آر

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں ایک تیز رفتار کار نے تین لڑکیوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو ہلاک اور ایک شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

دلدوز سڑک حادثے میں دو لڑکیاں ہلاک
دلدوز سڑک حادثے میں دو لڑکیاں ہلاک
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 2:30 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر دو نو عمر لڑکیاں ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔

منگل کی شام ایک ماروتی کار نے تین لڑکیوں کو ٹکر ماری جن میں سے ایک نے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔ جبک دو دیگر کو نازک حالت میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ ایک اور لڑکی چل بسی۔

دلدوز سڑک حادثے میں دو لڑکیاں ہلاک

فوت ہونے والی لڑکیوں کی شناخت نازیلا جان دختر محمد رفیق بھٹ اور تابینہ نذیر دختر نذیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں تلباغ پانپور کی رہنے والی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکیاں زعفران کے کھیتوں کی جانب ٹہلنے نکلیں تھیں تاہم ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

ایس ایچ او پانپور منظور احمد نے کہا کہ یہ حادثہ تالباغ کے قریب پانپور - کھریو روڈ پر زعفران کے کھیتوں کے نزیک پیش آیا۔ انہوں نے کہا: ’’ایک تیز رفتار کار نے لڑکیوں کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی لڑکیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے ایس ڈی ایچ پانپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو خصوصی علاج کے لئے سری نگر اسپتال بھیج دیا۔ تاہم نازیلا رفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی جبکہ مزید دو لڑکیوں کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ جہاں ایک اور لڑکی وفات پا گئی۔‘‘

پولیس نے بتایا کہ آلٹو کار رجسٹریشن نمبر جے کے 13 ایف -0346 نے لڑکیوں کو ٹکر مار دی۔ کار کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پانپور میں دفعہ 279 ، 337 ، 427 آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر 57/2020 درج کی گئی ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.