ETV Bharat / state

اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد - اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی

اسلامک یونیورسٹی میں شعبۂ اسلامیات کے تعاون سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں علماء اور ماہرین تعلیم نے شرکت کرتے ہوئے مذہب اور تکنیکی انقلاب پر اظہارِ خیال کیا۔ Two day international conference started at IUST

آونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 12:00 PM IST

اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے مذہب اور تکنیکی ترقی، چیلنجز اور امکانات کا آغاز ہوا۔ اس کانفرنس کا انعقاد، شعبۂ اسلامیات نے کیا۔ اس میں علماء اور ماہرین تعلیم کو مذہب اور تکنیکی انقلاب کے درمیان تعلق پر تبادلۂ خیال اور غور و فکر کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا۔ اس میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، ملائیشیا کے کلیدی مقرر پروفیسر محمد ممتاز علی نے مذہب اور تکنیکی ترقی کے باہمی تعلق سے پیدا ہونے والے چیلنجز اور مواقع کے بارے میں بات کی۔ پروفیسر اے ایچ مون، ڈین اکیڈمک افیئرز اور مہمان خصوصی نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ اسلامک یونیورسٹی متنوع ڈومینز میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد موثر حل تیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’چار ستارہ ریکنگ ملنا اسلامک یونیورسٹی کے لیے باعث اعزاز‘

اس موقعے پر ڈاکٹر افروز احمد بساتی ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز اور کانفرنس کنوینر نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ کانفرنس کا مقصد متنوع ثقافتی، مذہبی اور علمی پس منظر کی نمائندگی کرنے والے شرکاء کے درمیان بات چیت اور بامعنی تبادلوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ ڈاکٹر منیجہ خان (ڈین اسکول آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز IUST، اور مہمان اعزازی) نے کہا کہ تکنیکی ترقی کے اثرات تعلیم اور معاشرے کے تمام پہلوؤں پر پھیلے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.