پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ، کے زیر اہتمام IUST اونتی پورہ میں انڈین سوشیالوجیکل سوسائٹی (ISS) کے تعاون سے ’’معاشرہ، ثقافت اور سماجی تبدیلی: کشمیر اور اس سے آگے‘‘ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ IUST Awantipora Two Day Conferenceگزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔
کانفرنس کے دوسرے روز چیف جسٹس جموں وکشمیر لداخ، پنکج متھل، نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ JK LG Attends IUST Conferenceانہوں نے کانفرنس کو ایک اہم سنگ میل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کی اس کانفرنس سے یہاں آئے ہوئے مندوبین کو بہت اچھا لگا۔ تاہم وہ اس کانفرنس کے ٹیکینل سیشن میں شریک نہ ہو سکے۔JK Chief Justice Attends IUST Conference
اختتامی تقریب پر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو، فیکلٹی ممبران اور ایس ایس پی اونتی پورہ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: LG Sinha Inaugurates International Conference ایل جی منوج سنہا نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا