ETV Bharat / state

ٹرک ڈرائیور کی لاش پانپور پہنچتے ہی کہرام مچ گیا - پرنم آنکھوں کے ساتھ سُپرد لحد

گزشتہ روز رام بن میں سڑک حادثے کے دوران ہلاک ہوئے پانپور کے ٹرک ڈرائیور کی آخری رسومات میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 5:39 PM IST

کل شام جموں سے سری نگر کی طرف آ رہی ٹرک JK18A-0557 چاملواس نالہ رامبن کے قریب 120 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ٹرک میں سوار مزید دو لوگ شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے میں مرنے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت دسو پانپور کے رہنے والے باسط احمد نجار ولد نظیر احمد نجار کے طور پر ہوئی ہے۔

ٹرک ڈرائیور کی لاش پانپور پہنچتے ہی کہرام مچ گیا

ہفتہ کو جوں ہی ٹرک ڈرائیور باسط کی لاش اُن کے آبائی گاوں دُسو پانپور پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔

سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کے گھر امڈ پڑے اور انہیں پرنم آنکھوں کے ساتھ سُپرد لحد کر دیا گیا۔

اس ضمن میں رامبن پولیس نے کیس درج کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.