پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹکڑیوں کو ترال بالا اور بس اسٹینڈ میں تعینات کیا گیا اور صرف ایمرجنسی کی حالت میں ہی لوگوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ٹاون کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس تعینات ہے جبکہ خاردار تاروں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔
ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس آج سات بجے سے ہی چوکس نظر آئی تاکہ عوام کی نقل و حرکت کو کم کیا جاسکے اور علاقے میں کورونا کی زنجیر کو توڑا جا سکے کیونکہ گزشتہ کئی روز سے علاقے میں کورونا سے متاثرہ لوگوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
اُنھوں نے میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ ترال میں گزشتہ روز اکتیس غیر ریاستی مزدوروں کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
تاہم کئی افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ عید الفطر کے مبارک تہوار کے موقع پر رہنما خطوط کی پاسداری کے بیچ ان کو خریداری کرنے کی اجازت دی جائے۔