ETV Bharat / state

ترال: دو نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روکا گیا - وسطی ضلع بڈگام

ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس نے اس کاروائی سے دو گھرانوں کے لڑکوں کو بھٹکنے سے روک دیا۔

Tral police
ترال پولیس
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 9:21 PM IST

ترال پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی کشمیر کے دو لڑکوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روک کر ان نوجوانوں کو متعلقہ تھانے کے سپرد کیا ہے۔

ترال پولیس

ای ٹی وی بھارت کو فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے بتایا کہ انہوں نے وسطی ضلع بڈگام کے دو نوجوانوں باسط خورشید پال اور شھناز احمد خان ساکنان نارکرہ بڈگام کو ترال میں اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ عسکریت پسندوں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے یہاں راہیں تلاش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکول کا ممتاز طالب علم ساحل سماجی کارکن بننے کا خواہاں

ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس نے اس کاروائی سے دو گھرانوں کے چشم چراغ بھٹکنے سے روک دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں دونوں نوجوانوں کو بڈگام پولیس کے حوالے کیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.