ETV Bharat / state

ترال: برفباری سے عام زندگی بدستور متاثر - pulwama snowfall

زراڈی ہارڈ کے ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے علاقے میں سڑک سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے وہ پیدل چل کر ترال پہنچا ہے۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ وہ کارمولہ سے پیدل سفر کر ترال پہنچا ہے کیونکہ وہاں سڑکیں ہنوز بند ہیں۔

Tral: Normal life still affected by snowfall
ترال: برفباری سے عام زندگی بدستور متاثر
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:36 PM IST

وادی کے دوسرے علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی دو روز سے جاری قہر انگیز برفباری سے عام زندگی بدستور متاثر ہے۔ اگرچہ آج صبح سے ہی انتظامیہ نے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینوں کو کام پر لگایا تھا۔

ترال: برفباری سے عام زندگی بدستور متاثر

تاہم متعدد دیہات کے لوگوں نے انتظامیہ کی طرف سے کیے جا رہے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور الزام لگایا کہ رابطہ سڑکیں ہنوز بند ہیں، جس کی وجہ سے آبادی اپنے گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئی ہے جبکہ مختلف دیہات میں بیماروں کو بھی ہسپتال پہنچانے کے لیے چارپائی کا استعمال کرنا پڑا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ترال دودھ مرگ، ترال پنر، املر چرسو، اور ستورہ حاجن سڑکوں کو قابل آمد ورفت نہیں بنایا گیا ہے جبکہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان ہے۔

زراڈی ہارڈ کے ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے علاقے میں سڑک سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے وہ پیدل چل کر ترال پہنچا ہے۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ وہ کارمولہ سے پیدل سفر کر ترال پہنچا ہے کیونکہ وہاں سڑکیں ہنوز بند ہیں۔

اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال میں نوے فیصد سڑکوں سے برف ہٹایا گیا ہے۔ وہیں بجلی بھی آج شام تک پورے ضلع میں بحال کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.