وادی کے دوسرے اضلاع کی طرح سب ضلع ترال میں بھی کرونا کرفیو کا نفاذ سختی سے جاری ہے جس دوران پورے ٹاون میں پابندیوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور تمام دکانات اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بالکل نہیں ہے پورے علاقے میں کرونا کی دوسری لہر کے نتیجے میں چھ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ساڑھے تین سو افراد صحت یاب ہو گئے ہیں اور دیگر مریض ہوم آیسولیشن میں رکھے گئے ہیں جبکہ دوسری لہر کے نتیجے کی چودہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ کی طرف سے کرونا کرفیو کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور بار بار عوام سے رہنما خطوط پر پاسداری کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔