جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں اگرچہ اہم رابطہ سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا گیا ہے۔ تاہم دور دراز علاقوں میں اب بھی سڑکوں کی حالت خستہ ہونے سے عوام کو دقتوں کا سامنا ہے۔
ترال کے دوردراز علاقہ ناگہ پتھری روڈ کی ہی بات کریں، اس سڑک کا کام پانچ سال پہلے مکمل ہوا تھا، جس کے بعد سڑک جگہ جگہ سے خراب ہونے لگی، اور آج اس کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔
یہ سڑک کہلیل میں پیر بوٹھ نامی موڑ کے نزدیک پورے طریقے سے خراب ہو چکی ہے۔ اس سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
افضل گُرو کی برسی پر وادی میں جزوی ہڑتال
مقامی عوام نے کئی بار حکام سے سڑک کی مرمت کی گزارش کی لیکن آج تک ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔