ETV Bharat / state

ترال: شبیر احمد رینا نے دور دراز علاقے شاجن کا دورہ کیا - سب ضلع ترال

شاجن گاؤں میں سڑک، بجلی اور پانی و دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور آج بھی لوگ مشکلات کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دور دراز علاقے شاجن کا دورہ
دور دراز علاقے شاجن کا دورہ
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 3:39 PM IST

ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینا نے آج دور دراز علاقے گجر بستی شاجن کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل و پریشانیاں سنی اور انہیں متعلقہ افسران کو جلد از جلد حل کرنے کی تلقین کی۔

شبیر احمد رینا نے دور دراز علاقے شاجن کا دورہ

شاجن گاوں میں سڑک، بجلی اور پانی و دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگ آج بھی مشکلات کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے کہا 'ہم نے گذشتہ برس بھی اس علاقے کا دورہ کیا۔ جس کے بعد کئی مسائل حل کیے گئے اور اب گاوں میں ایک بار پھر صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
ہندوارہ میں دو عسکریت پسند، تین معاون گرفتار

انھوں نے مزید بتایا 'گاوں میں فوری طور پر بجلی سپلائی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پونزو شاجن روڈ کے کام کو مکمل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شاجن بستی میں رہ رہے لوگوں کو راحت مل سکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.