ETV Bharat / state

اونتی پورہ: پانی کا معیار جانچنے کے لیے تربیتی کیمپ

ہر گاؤں سے پانچ پانچ افراد کو پانی کا معیار چیک کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔ انہیں بتایا گیا کہ کیسے وہ پانی سیفٹی کٹس کے ذریعہ سے پانی کا معیار جانچ سکتے ہیں۔

Training camp
تربیتی کیمپ
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 7:06 PM IST

سرپنچوں، پنچوں اور پانی سمیتیوں کو تربیت دینے کے لیے جل شکتی ڈپارٹمنٹ ڈویژن اونتی پورہ نے آج ایس ای ہائیڈرولک سرکل شوپیاں، پلوامہ آر کے کے رینا کی موجودگی میں ٹاون ہال پانپور میں یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

تربیتی کیمپ

پروگرآم کے دورآن قصبہ پانپور کے مختلف گاؤں کے آنگن واڑی ورکروں، سر پنچوں، پنچوں میں سے پانچ پانچ افراد کو متعلقہ گاؤں کے نماٸندے کے طور پر سامنے لایا گیا ہے، جنہیں پانی کا معیار چیک کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔ انہیں بتایا گیا کہ کیسے وہ ان پانی سیفٹی کٹس کے ذریعہ سے پانی کا معیار جانچ سکتے ہیں۔

پروگرآم کے آخر پر منتخب نماٸندوں میں فلڑ ٹیسٹ کٹس تقسیم کیے گئے تاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں پانی کی شدت اور معیار کا جائزہ لے کر محکمہ جل شکتی تک پہنچائیں، جس سے متعلقہ محکمہ پانی میں پائی جانے والی کسی بھی طرح کی خرابی کو دور کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ : محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان آگاہی پروگرام منعقد

پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس ای نے کہا کہ انہوں نے یہ پروگرام اس لیے منعقد کیا تاکہ گاؤں کے یہ نمائندے گاؤں میں ہی پانی کا معیار جانچ سکیں۔ انہیں بار بار لیب تک نہ جانا پڑے۔

انہوں نے کہا ایسے پروگرام منعقد کرنے سے لوگوں کو صاف و شفاف پانی کی سپلائی فراہم ہو سکتی ہے اور انہیں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.