جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں شدید بارش شروع ہو چکی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محمکہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کے لئے پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے کچھ دنوں تک جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کے امکان ہے۔
جموں و کشمیر کے گلمرگ، کپواڑہ، سوپور، بارہمولہ اور سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے اضلاع میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
وہیں لداخ میں موسم ابر آلود کے ساتھ ساتھ خشک رہنے کے امکانات ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متعدد علاقوں میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔