ETV Bharat / state

پلوامہ: انٹرنیشنل پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کے ٹرائلس کیلئےتین نوجوان منتخب - تینوں نوجوان مدثر ولی

سینئیر زمرے میں سونے، چاندی اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کرنے والے مدثر ولی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'مجھے باڈی بلڈنگ کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کو چھوڑ کر کھیل کود کی طرف دھیان دیں'۔

پلوامہ کے تین نوجوانوں بین القوامی پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کے ٹرائلس کے لیے منتخب

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:28 PM IST

جموں و کشمیر کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی پہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ حال ہی میں دہلی میں 45 ویں پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ منعقد کی گئی جس میں پلوامہ کے تین نوجوانوں نے سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے اپنے نام کیے۔

پلوامہ کے تین نوجوانوں بین القوامی پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کے ٹرائلس کے لیے منتخب

ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مدثر ولی نے (سینیئر زمرہ) میں حصہ لے کر چیمپیئن شپ میں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے اپنے نام کیے ہیں جبکہ پرچھو علاقے سے تعلق رکھنے والے باسط حمید نے (جونیئر کیٹیگری) میں سونے اور چاندی کے تمغے اپنے نام کیے اور دلی پورہ کے معظم پرویز نے (جونیئر زمرہ) میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

سینئیر زمرے میں سونے، چاندی اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کرنے والے مدثر ولی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں باڈی بلڈنگ کا بہت شوق رکھتا ہوں اور نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ منشیات کو چھوڑ کر کھیل کود کی طرف دھیان دیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میرا واحد مقصد عالمی سطح پر کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کا نام روشن کرنا ہے۔ میں نے تین سالوں میں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے انٹر ڈسٹرکٹ، ریاستی سطح، قومی سطح پر پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں کئی تمغے حاصل کیے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
بانڈی پورہ مبینہ چھیڑ چھاڑ معاملہ: تین فوجی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج

پلوامہ کے یہ تینوں نوجوان مدثر ولی، باسط حمید اور معظم پرویز بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ ٹرائلس کے لیے منتخب ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.