ETV Bharat / state

Three Militant Associates عسکریت پسندوں کے تین معاون کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج - etv bharat urdu news

وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور گرفتار بھی کیا گیا۔ Three Militant Associates

پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج
پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 25, 2023, 9:57 AM IST

پلوامہ: پلوامہ پولیس نے عسکریت پسندوں کی حمایت میں ملوث ہونے کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے ان کی شناخت عمر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ سیٹھر گنڈ کاکاپورہ، آفتاب حسین ڈار ولد عبدل غنی ڈار ساکنہ آینگنڈ راجپورہ اور ہلال احمد خان ولد محمد انور خان ساکنہ ہکھری پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے ان تینوں میں سے ایک کا تعلق راجپورہ تحصیل سے جبکہ ایک کا تعلق پلوامہ اور ایک کا تعلق کاکاپورہ تحصیل سے ہیں۔ یہ تینوں نوجوان ان علاقوں کے تعلق رکھتے ہے جہاں پر عسکریت پسندوں کی موجودگی زیادہ ہوتی تھی اور ان علاقوں میں عسکریت پسند کافی سرگرم نظر آتے تھے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: تین عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس نے ان کی شناخت فعال OGWs اور LeT/TRF/JeM وغیرہ کی مختلف عسکری تنظیموں کے سہولت کار کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے، انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے جو خطے کے لیے خطرہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی عسکری سرگرمی میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.