ETV Bharat / state

ترال: ریچھ کے حملے میں تین زخمی

زخمیوں کی شناخت غلام حسن بٹ، محمد کمال بٹ اور عبدل رشید خان ساکنان سیر جاگیر کے بطورِ ہوئی ہے۔

attack in Tral area
ریچھ کے حملے میں تین زخمی
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 9:31 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع سیر جاگیر میں آج شام اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب کھیتوں میں کام کر رہے تین افراد ایک بھاری بھرکم ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گئے۔

ریچھ کے حملے میں تین زخمی

اطلاعات کے مطابق مقامی کھیتوں میں کام کر رہے افراد پر ریچھ نے حملہ بول دیا جس کے بعد انہوں نے کمال جرات کا مظاہرہ کر کے اپنی جان بچائی، تاہم اس دوران یہ تینوں افراد زخمی ہوگئے، جن کو بعد ازاں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اونتی پورہ: فوج کی جانب سے جشنِ آزادی تقریب

زخمیوں کی شناخت غلام حسن بٹ، محمد کمال بٹ اور عبدل رشید خان ساکنان سیر جاگیر کے بطورِ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ترال میں امسال ریچھوں کی جانب سے بستیوں کا رخ معمول بن گیا ہے اور گزشتہ دنوں امیراباد ترال میں وائلڈ لایف اہلکاروں نے ایک ریچھ کو پکڑ نے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.