جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انتظامیہ کورونا کے مثبت مریضوں کو گھومنے پھرنے پر سنجیدگی سےنوٹس نہیں لے رہا ہے، جسکی بدولت ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ انتظامیہ نے املر، اور نئی بگ کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کیا ہے جبکہ دھرم گنڈ کو بھی کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کرنے کے احکامات صادر کیے جا رہے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں بلکہ انتظامیہ کو تعاون دیں کیونکہ ترال میں اس مہلک بیماری کا گراف دس فیصد تک پہنچ گیا ہے۔