پلوامہ (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر پولیس نے اپنے عوامی رابطہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے پولیس اسٹیشن پلوامہ، کاکاپورہ، راجپورہ اور لیتر میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کی نسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا۔ ان تقاریب کی صدارت متعلقہ سپروائزری افسران نے کی۔ اجلاس میں معزز شہریوں، اوقاف کمیٹیوں کے ممبران، نمبردار، چوکیدار، ٹریڈرز فیڈریشن اور متعلقہ علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اجگر کیا۔ چیئرنگ افسران نے بلاک دیوس میں شریک افراد کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سیول انتظامیہ سے متعلق شکایات کو ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ’’تھانہ دیوس‘‘ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے اور عام لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لیے ایک اقدام ہے اور مزید کہا گیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو عوامی اعتماد میں اضافے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے عوام کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ملک و سماج دشمن عناصر (جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں) کی نشاندہی کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ شرکاء نے اس طرح کی انٹریکٹو میٹنگز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا جس سے کمیونٹی پولیسنگ اور عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔