ETV Bharat / state

Ten Gamblers Arrested in Pulwama: پلوامہ میں 10قمار باز پولیس گرفت میں

پلوامہ پولیس نے چھاپے کے دوران دس قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پرلگی قریب چار لاکھ روپے کی رقم کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Pulwama Police claims to have recovered Stake money

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 7:05 PM IST

ا
ا

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جرائم کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دس قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی 3,96,200 روپے کی رقم کو بھی ضبط کر لیا۔ پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن پلوامہ کو با وثوق ذرائع سے چیوا، کھرود علاقے میں قمار بازی سے متعلق ایک اطلاع موصول ہوئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

پولیس اسٹیشن پلوامہ کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس پارٹی نے چیوا، کھرود علاقے میں چھاپہ مار کر 10 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت محمد اشرف بھٹ ساکنہ پرچھو پلوامہ، گلزار احمد بھٹ ساکنہ باغ ماہتاب، سرینگر، امتیاز احمد بھٹ ساکنہ چھانہ پورہ، مشتاق احمد وانی ساکنہ مونگھامہ، پلوامہ، فیروز احمد ملک ساکنہ چاڈورہ، بڈگام، عاشق احمد صوفی ساکنہ رعناواری سرینگر، معراج احمد ملہ ساکنہ سنبل، انوار الحق ساکنہ ٹینگ پورہ، سرینگر، طارق احمد شیخ ساکنہ آلوچہ باغ سرینگر اور یونس احمد ساکنہ صورہ، سرینگر کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

پلوامہ پولیس نے کہا کہ چھاپے کے دوران داؤ پر لگی 3,96,200 کی رقم کو بھی ضبط کر لیا۔ اس ضمن میں پلوامہ پولیس نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 45/2023 U/S 13 ایکٹ، پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ سماجی جرائم کے خلاف کارروائی میں جموں و کشمیر پولیس مسلسل مہم چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Gamblers Arrested in Hajan, Bandipora: حاجن، بانڈی پورہ میں 5 قمارباز گرفتار، کیس درج

جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے سماجی برائیوں میں ملوث افراد سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جائے اور اس طرح کے سماجی جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.