ETV Bharat / state

کاکا پورہ انکاؤنٹر: امن و امان میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں دس افراد گرفتار

قصبہ پانپور کے قریبی گاؤں سامبورہ میں کل یعنی دو تاریخ کو تصادم کے دوران پتھراؤ بھی ہوا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پتھر بازوں کی ویڈیو گرافی کی گئی تھی۔

پاداش میں دس افراد گرفتار
پاداش میں دس افراد گرفتار
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 7:17 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں کا کا پورہ انکاؤنٹر سائٹ کے قریب امن و امان میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں پولیس نے دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس اسٹیشن پانپور نے کاکاپورہ انکاؤنٹر سائٹ کے قریب تعینات سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے میں ملوث دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کاکاپورہ انکاؤنٹر 02 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

قصبہ پانپور کے قریبی گاؤں سامبورہ میں کل یعنی دو تاریخ کو تصادم کے دوران پتھراو بھی ہوا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پتھر بازوں کی ویڈیو گرافی کی گئی تھی۔ اس کے بعد پہچان کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
فاروق عبداللہ اسپتال میں داخل

پولیس نے بتایا کہ دیگر افراد جو پتھر بازی میں ملوث تھے، ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز رکھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع بارہمولہ میں پولیس نے نو نوجوانوں کو اس لیے گرفتار کیا تھا کہ وہ عسکریت پسندوں کی قبرستان پر گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.