پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے باغ سنگروانی میں ضلع سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (ایس وی ایی ایی پی) ٹیم کی طرف سے آج ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ بصیر الحق چودھری مہمان خصوصی تھے ۔ SVEEP Awareness programme held at Bagh Sangerwani
ڈی ای او نے کہا کہ 'سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن پروگرام ووٹر میں بیداری پھیلانے اور بھارت میں ووٹر کی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ ہم بھارت کے ووٹروں کو تیار کرنے اور انہیں انتخابی عمل سے متعلق بنیادی معلومات سے آراستہ کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ Flagship Program Of The Election Commission Of India
ڈی ای او نے اپنے خطاب میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ معلومات کو دوسروں تک پہنچائیں۔ انہوں نے شرکا کو ضلع میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن کے کردار کے بارے میں روشنی ڈالی تاکہ عام لوگوں کو ووٹنگ کے عمل اور ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔SVEEP Awareness programme
دریں اثناء بی ایل او محمد اشرف نے موقع پر جمہوری نظام میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔
یہ بھی پڑھیں : Awareness Campaign for Voters in Barabanki: ووٹروں میں بیداری لانے کے لیے پروگرام کا اہتمام
اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ، نوڈل آفیسر ایس وی ای پی، تحصیلدار راجپورہ، نوجوان ممکنہ ووٹرز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مذہبی اور سیاسی نمائندوں، پی آر آئیز، بی ایل اوز اور سپروائزرز نے بھی بیداری پروگرام میں شرکت کی۔