تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ، ترال اور آری پل تحصیلوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے تھے جبکہ پولیس گاڑیوں میں نصب لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے عوام کو لاک ڈاون کی پاسداری کرنے کی اپیل کر رہی تھی۔ صرف ایمرجینسی خدمات کے ساتھ منسلک افراد کو ہی آگے بڑھنے کی اجازت دی جا رہی تھی۔ تاہم عوامی حلقوں نے بھی اپنے گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دی۔
ادھر خانقاہ فیض پناہ ترال نامی مشہور زیارت گاہ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے عرس کی تقریبات کو موخر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع پلوامہ میں اب تک کورونا سے 1128 افرد متاثر ہوئے ہیں، ان میں سے 559 فعال ہیں جبکہ دیگر صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔