درماندہ تاجرین اپنی حالت زار اور مشکلات اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لے رہے ہیں۔
دہلی میں درماندہ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تاجرین اور مزدوروں کی وائرل ویڈیو میں درماندہ افراد اعلیٰ حکام سے انہیں کشمیر پہنچانے کی گزارش کر رہے ہیں۔
درماندہ افراد کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے وہ اپنا کام نہیں کر پا رہے ہیں اور ان کی جمع پونچی بھی ختم ہوتی جا رہی ہے۔ مزید برآنکہ مکان مالکان کی جانب سے انہیں کرائے کی جگہ جلد سے جلد خالی کرنے کو کہا جا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی خبر سنتے ہی انہوں نے دہلی سے سرینگر کے لیے 29مارچ کی ہوائی ٹکٹ بُک کی تھی تاہم تمام پروازیں منسوخ ہونے کے سبب وہ اس وقت دہلی میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ درماندہ افراد کو ذہنی تنائو اور فاقہ کشی سے بچانے کے لیے انکی کشمیر واپسی کی راہ ہموار کی جائے۔