ETV Bharat / state

بی جے پی ایس ٹی مورچہ کی جانب سے ترال میں کنونشن کا اہتمام - بی جے پی جموں و کشمیر

ایس ٹی کمیونٹی کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل لیڈران کی نوٹس میں لایا ، جن کو لیڈران نے غور سے سنا اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔BJP convention In Tral

st-morcha-of-bjp-holds-convention-in-tral
بی جے پی ایس ٹی مورچہ کی جانب سے ترال میں کنونشن کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 3:54 PM IST

بی جے پی ایس ٹی مورچہ کی جانب سے ترال میں کنونشن کا اہتمام

ترال( پلوامہ): بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایس ٹی مورچہ کی جانب سے آج ٹاؤن ہال ترال میں ایک میگا کنونشن منعقد ہوا۔ اس کنونشن کی صدارت پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کی، جبکہ اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈران محمد شفیع وانی، عبدالرشید گجر، نظیر احمد، ڈاکٹر ضمیر اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایس ٹی کمیونٹی نے اپنے اپنے مسائل اجاگر کیے جن کو لیڈران نے غور سے سنا اور ان پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر لیڈران نے گجر بکروال طبقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طبقے کو آج تک صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جبکہ بھاجپا نے اس قبیلے کو ان کا حق دیا ہے ۔

اپنے خطاب میں الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ قبائیلی لوگوں کی مجموعی ترقی کے لیے مودی حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس لیے ان کا ثمرہ آج زمینی سطح پر بھی نظر آرہا ہے کیونکہ لوگ بھاجپا کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ قبائلی لوگوں کے لیے مودی حکومت وعدہ بند ہے اور اس حوالے سے وہ آئندہ بھی مستقبل میں بھی ان لوگوں کے دکھ درر میں ہمہ وقت کھڑا رہے گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مشن ہے کہ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہے جس کے چلتے یہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.