ETV Bharat / state

SSP Pulwama reviews security  پلوامہ میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد - ایس ایس پی پلوامہ سیکورٹی میٹنگ

ایس ایس پی پلوامہ کی زیر صدارت منعقدہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران افسران پر یو اے پی اے (UAPA) کیسز کو فوری طور نپٹائے جانے پر زور دیا۔

پلوامہ میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد
پلوامہ میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 3:37 PM IST

پلوامہ میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد
پلوامہ میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ایس ایس پی، پلوامہ، محمد یوسف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ضلع پلوامہ کے ایس ڈی پی اوز، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر، پلوامہ، ڈی وائی ایس پی، ڈی وائی ایس پی آپریشنز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز نے شرکت کی۔ پولیس آفیشلز کے مطابق یہ میٹنگ سیکورٹی کو مستحکم بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی پلوامہ نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی لائیں اور زیر التواء UAPA مقدمات کو جلد نمٹانے کو ترجیح دیں۔ کمزور افراد کی حفاظت اور پولیسنگ کے دیگر اہم پہلوؤں خاص کر تصدیق (Verification) ، NDPS کیسز کو نمٹانا، تفتیشی کارروائی سے متعلق دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق معاملات میں تحقیقات کو بہتر بنانے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ ’’کس طرح اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پولیس ذمہ دار ہو رہی ہے اور اپنا کام اچھی طرح کر رہی ہے۔‘‘ ایس ایس پی پلوامہ نے جرائم سے نپٹنے کی حکمت عملیوں اور منصوبوں کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ افسران پر زور دیا گیا کہ وہ منشیات کے خلاف لڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور سماجی جرائم کی روک تھام کے لیے لگن سے کام کریں۔

مزید پڑھیں: JK Security Review Meeting جموں وکشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیس کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے، عوامی توجہ کا نقطہ نظر اپناتے ہوئے اور شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے، پولیس، کمیونٹی کے اندر اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.