ETV Bharat / state

Snowfall Brings Happiness to farmers تازہ برفباری سے کسان خوش - ٹریفک اپڈیٹ کشمیر

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجہ کی برفباری اور بارشیں کی پیشن گوئی کی ہے۔ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روزمیدانی علاقوں مں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری اور بارشیں ہوئی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 10:22 PM IST

تازہ برفباری سے کسان خوش

ترال:جنوبی کشمیر کے اکثر، علاقوں میں رات کو ہوئی تازہ ہلکی برفباری سے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے تاہم کئی علاقوں سے بجلی کی ابتر صورتحال اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عوام کے لیے مشکلات کاباعث بنا ہوا ہے
سب ضلع ترال میں دوران شب میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں تین سے پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے اور آج صبح جب لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو انھوں نے اپنے چاروں اطراف برف کی سفید چادر دیکھی۔ حالانکہ جہاں اس برفباری سے راستے وغیرہ بند نہیں ہوئے تاہم کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال کی خبریں موصول ہوئی ہیں، وہیں مقامی زمینداروں کا ماننا ہے کہ برفباری ان کے زمین کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور اسے پیدوار میں اضافہ ہوگا۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برفباری جہاں مجموعی طور پر خوش آئند بات ہے تاہم اسے معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہو جاتے ہیں۔

ایک شھری منظور الہی کا کہنا تھا کہ برفباری سے جہاں زندگی متاثر ہوتی ہے، وہیں ایل جی انتظامیہ کو ایسے افراد کے لیے مالی پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے جو کہ سرما کے دوران مزدوری وغیرہ نہیں کر سکتے ہیں تاکہ ان کا اہل عیال متاثر نہ ہو۔

یہ بات قابل زکر ہے کہ ترال علاقہ فلک بوس پہاڑوں کے لئے بیچ واقع ہے اور برفباری کے بعد علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Traffic Update سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں درماندہ، مسافر پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.