ETV Bharat / state

ترال میں برفباری کے سبب کئی علاقے صدر مقام سے منقطع - برقی رو سے محروم

شمالی کشمیر میں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ حالیہ برفباری کے سبب صدر مقامات سے منقطع ہو چکا ہے۔

ترال میں برفباری کے سبب کئی علاقے صدر مقام سے منقطع

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 7:07 PM IST

وادی کشمیر میں ہوئی بھاری برفباری کے سبب روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جنوبی کشمیر میں سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد سڑکوں پر سے برف کو ہٹانے کا کام شد و ماد سے جاری ہے تاہم کئی علاقے بھاری برفباری کے سبب صدر مقام سے پورہ طرح منقطع ہیں۔

ترال میں برفباری کے سبب کئی علاقے صدر مقام سے منقطع

سب ضلع ترال میں بھی دیگر مقامات کی طرح منگل کی صبح سے تازہ برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اور برفباری کے سبب معمولات زندگی پوری طرح سے متاثر ہے۔

شدید برفباری کی وجہ سے لوگ اپنے چھتوں سے برف ہٹانے میں مشغول ہے، وہیں بجلی کا نظام متاثر ہونے کے سبب اکثر علاقہ جات برقی رو سے محروم ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال اور دیگر اہم دفاتر کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم دور دراز علاقہ جات کی سڑکوں پر کئی انچ برف موجود ہونے کے سبب بیسیوں دیہات صدر مقام سے منقطع ہیں۔

دودھ مرگ علاقے کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دو روز سے ان کے علاقے کا زمینی رابطہ بیرون دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے جسکی وجہ سے آبادی کو گوناگوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے سڑکوں پر سے برف ہٹانے کی مانگ کرتے ہوئے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کا بھی مطالبہ کی۔

قصبہ ترال میں برف باری سے پیدا شدہ صورتحال میں انتظامیہ کچھ حد تک بے بس نظر آ رہی ہے اور لوگ اب موسمی صورتحال میں بہتری کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.