ETV Bharat / state

ترال: انتظامیہ کے خلاف لوگوں کا خاموش احتجاج - residents appeal adminstration

جنگلی جانوروں کی طرف سے فصلوں کو نقصان پہنچانے کے خلاف سب ضلع ترال کے شکار گاہ اور لرہ بل کی آبادی نے آج انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

ترال: انتظامیہ کے خلاف لوگوں کا خاموش احتجاج

author img

By

Published : May 22, 2020, 11:21 AM IST

اس ضمن میں ایک احتجاجی، سرتاج احمد نے میڈیا کو بتایا کہ 'ہرن اور دیگر جنگلی جانور مقامی آبادی میں گھس کر میوہ اور فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔'‎

ترال: انتظامیہ کے خلاف لوگوں کا خاموش احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'ان ہرنوں نے سیب کے باغات اور سبزی کیاریوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اور بار بار کی گزارشات کے باوجود اس ضمن میں انتظامیہ اس معاملے کی نسبت کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔'

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شکارگاہ پارک میں دیواربندی کی جائے تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔'

واضح رہے کہ شکارگاہ ایک معروف سیاحتی مقام ہے جہاں مہاراجہ ہری سنگھ شکار کرنے کے لیے آتا تھا اور اسی لیے اسے شکارگاہ کہا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.