ETV Bharat / state

Baisakhi Celebration in Tral ترال سیموہ گردوارہ میں بیساکھی پروگرام منعقد - sikh festival Baisakhi

سکھوں کا تہوار بیساکھی کے سلسلے میں آج دوسری روز بھی وادی میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔عقیدتمندوں نے آج گردواروں میں شبد کیرتن اور پوجا پاٹ کے خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

sikh-community-celebrate-baisakhi-at-saimoh-tral-gurduwara
ترال سیموہ گردوارے میں بیساکھی پروگرام منعقد
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 7:47 PM IST

ترال سیموہ گردوارے میں بیساکھی پروگرام منعقد

ترال:بیساکھی کے سلسلے میں آج دوسرے روز بھی وادی کے اطراف واکناف میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع سیموہ کے گردوارے ٹی بی صاحب میں بھی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں سیموہ اور ترال کے مختلف دیہات سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔

اس موقع پر شبد کیرتن اور پوجا پاٹ کی خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی امن اور آپسی بھائی چارے کو فروغ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی عقیدت مندوں کی سہولیات کے لیے انتظامیہ نے تمام ضروری انتظامات کیے تھے۔ سکھ سنگھت کو مبارک باد دینے کے لیے مقامی مسلمان بھی موجود رہے اور آپسی بھائی چارے کی قندیل کو زندی رکھا۔ اس موقع پر سیاسی لیڈران جن میں بھاجپا ترجمان الطاف ٹھاکر، کانگریس کے جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ چنئی،ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ اور ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بھی گرد وارے میں حاضری دیکر سکھ سنگت کو مبارک باد پیش کی۔

اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش کے علاوہ اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے بھی سیموہ جاکر سکھ برادری کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیڈران نے بتایا کہ بیساکھی کے اس متبرک موقع پر ہمیں گرونانک دیوجی اور گورو گوبند سنگھ جی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ سبھی لیڈران نے آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کی اپیل بھی کی۔

مزید پڑھیں:Baisakhi Celebration ترال میں بیساکھی کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.