ETV Bharat / state

Sikh Body Demands Reservation: سکھ کمیونٹی نے کیا اسمبلی میں ریزرویشن کا مطالبہ - پارلیمنٹ میں ایس ٹی ریزرویشن بل

پارلیمنٹ میں ایس ٹی ریزرویشن بل پیش کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں سکھ برادری کی جانب سے بھی ریزرویشن اور مائنارٹی اسٹیٹس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سکھ کمیونٹی نے کیا اسمبلی میں ریزرویشن کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 6:40 PM IST

سکھ کمیونٹی نے کیا اسمبلی میں ریزرویشن کا مطالبہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ڈسٹرکٹ گردوارہ پربندھک کمیٹی، پلوامہ کی جانب سے بدھ کو بورڈنگ ہاؤس ترال میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سکھ طبقے کو سیاسی ریزرویشن دینے کی مانگ کی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران جی پی سی پلوامہ کے صدر ماسٹر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ’’جس طرح مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں حال ہی میں دو بلیں پاس کی ہیں جن میں پنڈت برادری کو دو سیٹیں مختص کی گئی ہیں اور پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دیا گیا ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘

ماسٹر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ سکھ طبقے کو بھی وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ ایک تحفہ دیں تاکہ سب کا ساتھ سب کا وکاس والا معاملہ زمینی سطح پر صحیح ثابت ہو۔‘‘ ماسٹر کلونت سنگھ نے مزید بتایا کہ ’’تاہم ہماری مانگ ہے کہ سکھ طبقے کے جزبات کا احساس کرتے ہوئے ہماری کمیونٹی کے لیے بھی چار سیٹیں - دو صوبہ جموں جبکہ دو وادی کشمیر میں - مخصوص کی جائیں تاکہ ہمارے دیرینہ مطالبات پر بھی عمل ہو سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: Sikh Leader Demands Reservation: 'کشمیر میں سکھ طبقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا'

سنگھ نے مزید بتایا کہ گزشتہ برسوں کے نا مساعد حالات کے دوران سماج کے ہر فرد کے ساتھ سکھ طبقہ بھی متاثر ہوا ہے لیکن ’’افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے طبقے کے نام پر سیاست تو کی جاتی ہے لیکن ہمیں اسمبلی میں نمائندگی دینے کے معاملے پر ہمیشہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مانگ کی کہ سکھ طبقے کو ماینارٹی اسٹیٹس بھی دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.