احتجاج کے دوران دکانداروں نے مانگ کی کہ ان کی باز آبادکاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق آج متاثرہ دکاندار آج سویرے بس اسٹینڈ ترال میں جمع ہوئے اور جم کر احتجاج کرنے لگے۔ مظاہرین 'ہم کیا چاہتے انصاف' کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
بانڈی پورہ کالج نے روڈ ریس کااہتمام کیا
ان کا کہنا تھا کہ امسال مارچ کے اوائل میں انکی دکانوں کو انہدامی مہم کے تحت زمین بوس کیا گیا اور بھروسہ دیا گیا کہ ان کو دوسرے مقامات پر دکانات فراہم کیے جائیں گے، لیکن سات ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ اور ان کا اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہوئے ہیں جبکہ وہ بینکوں سے حاصل قرضہ جات بھی چکانے سے قاصر ہیں۔
دکانداروں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں جلد از جلد دکانات فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔