ETV Bharat / state

Awantipora Karbala Conference: اونتی پورہ میں شہداے کر بلا کانفرنس

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 8:50 PM IST

’’بین المسالک کانفرنس سے نہ صرف آپسی محبت و اخوت کو فروغ ملے گا بلکہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔‘‘ Shia Sunni Scholars Attend Karbala Conference in Awantipora

Awantipora Karbala Conference: اونتی پورہ میں شہداے کر بلا کانفرنس
Awantipora Karbala Conference: اونتی پورہ میں شہداے کر بلا کانفرنس

پلوامہ: سید حسن منطقیؒ ریسرچ اکادمی، اونتی پورہ کی جانب سے بدھ کو ایک روزہ شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے مقتدر علماء کرام جن میں مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام، شوکت حسین کینگ، صادق علی، عمر عطاری کے علاوہ بیرون ریاست سے آئے ہوئے علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ Karbala Conference in Awantipora کانفرنس کے دوران شیعہ و سنی علماء کرام نے عوام الناس سے خطابات کیا۔

اونتی پورہ میں شہداے کر بلا کانفرنس

کانفرنس کے دوران خطباء نے محبت اہل بیتؓ اور شہدائے کربلاؓ کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے امت مسلمہ کو غیرت ایمانی اور اسوۂ اہل بیت اپنانے پر زور دیا۔ Shia Sunni Clerics Attend Karbala Conference in Pulwama مقررین نے کہا: ’’کربلا کے میدان میں امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ ہم زندگی میں اپنے کسی بھی عمل و کردار سے کسی پر ظلم کرنے کا سبب نہ بنیں، بلکہ ہر انسان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔‘‘

کربلا کے حقیقی پیغام کے حوالے سے مقررین نے کہا: ’’نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کربلا میں ظلم کے آگے جھکنے یا خود ظالم بننے کے بجائے اپنی جان نچھاور کرنے کو ترجیح دی۔‘‘ خطباء نے دنیوی و اخروی زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے اہل بیت کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔ Scholars Attend Karbala Conference in Awantipora

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی اعظم جموں وکشمیر مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ ’’اس قسم کی کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ Mufti Nasirul Islam on Karbalaاس وقت امت میں تفرقہ پیدا کرنے اور انتشار پھیلانے کے لیے سازشیں رچی جا رہی ہیں۔‘‘ آپی محبت و ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’بین المسالک کانفرنس سے نہ صرف آپسی محبت و اخوت کو فروغ ملے گا بلکہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔‘‘

مزید پڑھیں: پونچھ: محرم کی نسبت سے منڈی میں سید الشہداء کانفرنس کا انعقاد

عوام خصوصاً نوجوانوں سے واقعہ کربلا اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت کا مطالعہ کرنے پر زور دیتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا: ’’واقعہ کربلا کا حقیقی پس منظر تلاش کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ امام حسین نے منصب یا حکومت نہیں بلکہ سربلندی کے لیے کربلا میں اپنی قربانی پیش کی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.