ETV Bharat / state

پانی کی عدم دستیابی سے ترال کی عوام کو مشکلات - سنجیدہ اقدامات

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے شاہ آباد، ترال علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانی کی عدم دستیابی سے ترال کی عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پینے کے پانی کی قلت سے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

سب ضلع ترال کے شاہ آباد علاقے میں مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے روزانہ کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

پانی کی عدم دستیابی سے ترال کی عوام کو مشکلات

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کے مضافات میں کئی سال قبل واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کام شروع تو کیا گیا لیکن گھر گھر پینے کا پانی پہنچانے کا خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی پائپیں جگہ جگہ ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ آبادی کو پانی مہیا کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ جل شکتی کو ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرکے عوام کو پینے کا پانی مہیا کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.