ETV Bharat / state

SILALAMBAM Championship Tral: ترال میں مارشل آرٹ چمپئن شپ - ترال علاقے میں منعقدہ  SILAMBAM چمپئن شپ

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منعقدہ  SILAMBAM چمپئن شپ میں علاقے کے کئی کھلاڑیوں نے نمائشی مقابلہ کا اہتمام کرکے داد حاصل کی۔SILALAMBAM Sports event in Tral Pulwama

ترال میں مارشل آرٹ چمپئن شپ
ترال میں مارشل آرٹ چمپئن شپ
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 6:48 PM IST

ترال میں مارشل آرٹ چمپئن شپ

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں SILAMBAM چمپئن شپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ چمپئن شپ میں علاقے کے مختلف عمر کے بچوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ چمپئن شپ میں بچوں نے نمائشی مقابلے کا بھی اہتمام کیا جس کو حاضرین خوب نے سراہا۔

ادھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے افتتاحی تقریر میں کھیلوں کی اہمیت کو اجا گر کیا۔ انہوں نے کہا: ’’ایک کھلاڑی اپنی منفرد فٹنس اور نظم و ضبط کی وجہ سے دور سے ہی پہچانا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام کی موجودہ دور میں بہت زیادہ اہمیت ہے اور ترال علاقہ کھیلوں میں بھی بڑے پیمانے پر نام کما رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ اے ڈی سی نے نوجوانوں کو اس حوالے سے کوششیں جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے سلبیم کی ضلع صدر، پلوامہ، نے بتایا کہ ترال میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں بچوں نے گرم جوشی کے ساتھ شرکت کی جو اس بات کا غماز ہے کہ بچے اس کھیل میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ترال کے بچے اس کھیل میں قومی سطح پر بھی میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔

مزید پڑھیں: کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز

انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ انکا کہنا تھا کہ کھیل کود سے نہ صرف کھلاڑی جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی تندرست و توانا رہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ اب کھیل کود کو بھی اپنا مستقل کیرئر بنایا جا سکتا ہے اور اس ضمن میں حکومت سمیت مختلف غیر سرکاری انجمنوں کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.