جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں محکمہ بجلی کے مقامی ورکشاپ میں دوران شب لگی آگ سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے بجلی محکمے کے ایگزیکٹو انجینئر برائے اونتی پورہ الطاف حسین شاہ نے ترال کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس دوران آگ لگنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمے کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے بتایا کہ خوش قسمتی سے آگ لگنے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے اور آج سہ پہر تک ورکشاپ کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ترال ورکشاپ میں مرمت کے لیے لائے گیے ایک درجن کے قریب ٹرانسفارمر بچا لیے گیے ہیں جو محکمہ کے لیے ایک خوش ائند بات ہے۔