ETV Bharat / state

ترال: سرچ آپریشن پرامن طور پر ختم - search operation in tral

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے کچھمولہ گاؤں میں فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تھا۔ تاہم سرچ آپریشن پرامن طریقے سے ختم ہوگیا اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ترال: کچھمولہ نامی گاؤں میں سرچ آپریشن
ترال: کچھمولہ نامی گاؤں میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:35 AM IST

Updated : Jul 13, 2020, 10:18 AM IST

اطلاعات کے مطابق فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف کی 180 بٹالین اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر کچھمولہ نامی گاؤں کا محاصرے میں لیا تھا۔ انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔

اس دوران فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا اور گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے اور خانہ تلاشییوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق سرچ آپریشن پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور کسی کے بھی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ہیں۔ اور نہ ہی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے کو گزشتہ ہفتے کے دوران دو بار محاصرے میں لیا جا چکا ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2020, 10:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.