جموں و کشمیر میں کووڈ 19 وبائی بیماری کے بعد سے ہی تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب انتظامیہ نے انلاک 4 کے تحت اسکول کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے تین اسکول میں ابھی بھی کورنٹین سینٹر موجود ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر تدرسی عمل شروع نہیں ہوا ہے، لیکن کچھ ایسے اسکول بھی ہیں جہاں پر تدریسی عمل شروع کیا جاچکا ہے مگر بچوں کی حاضری بہت ہی کم رہی۔
ضلع میں جو اسکول کھلے تھے ان اسکولوں میں طالب علموں کو ماسک اور سینیٹایئزر لگا کر ہی کلاسز کے اندر جانے کی اجازت دی جا رہی تھی۔
جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ تعلیم کی سی ای او حنیف قریشی سے بات کی تو انہوں نے کہا ضلع میں تین ایسے اسکول ہے جہاں پر ابھی بھی کورنٹین سینٹر موجود ہے، یہ معاملہ ہم نے پہلے ہی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کے نوٹس میں لایا ہے، لیکن ان اسکولوں کے طالب علموں کو آن لائن کلاسیز دی جا رہی ہے۔