پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نوجوانوں کو روزگار کمانے کے اہل بنانے کے حوالہ سے رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (Rural Self Employment Training Institute ) کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت حاصل کرنے والے ضلع پلوامہ کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے طلبہ کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے جموں وکشمیر بینک کی جانب سے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ سے قرضہ حاصل کرکے کاربار شروع کرنے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کو سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تربيت فراہم کی جاتی ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت جموں و کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے، لہٰذا ہم نے اپنا کاروبار شروع کرنے کی پہل کی ہے، جس کے لئے ہمیں دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ٹریننگ دی گئی اور اب انتہائی کم شرح سود پر قرضہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ہم بھی اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔‘‘ Training to Unemployed youth in Pulwama