ETV Bharat / state

ترال: سڑکیں ہیں یا جھیل؟ - مشکلات درپیش ہیں

جدید دور میں رابطہ سڑکوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، تاہم جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ابھی بھی کچھ رابطہ سڑکوں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ ان کو کسی بھی صورت میں سڑک قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سڑکیں ہیں یا جھیل؟
سڑکیں ہیں یا جھیل؟
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 5:14 PM IST

قومی شاہراہ چرسو سے لے کر ترال کو جانے والی سڑک علاقہ ترال کے مختلف دیہات جن میں لاڈی یار، املر، پوشہ ون، گھاڈی کھل اور چرسو قابل ذکر ہیں مرکزی اہمیت رکھتی ہیں۔ لیکن سڑک کی خستہ حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سڑک کم اور جھیل زیادہ نظر آ رہی ہے۔

سڑکیں ہیں یا جھیل؟

مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی ان کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے اور متعلقہ حکام اس ضمن میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کئی شہریوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال کو چرسو اونتی پورہ سے ملانے والی اس اہم سڑک کی خستہ حالی سے ان کو زبردست مشکلات درپیش ہیں جبکہ مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے میں سخت دقتوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناگہ واڈی سڑک کا مسئلہ حل، عوام کو راحت

ایک شھری نے بتایا کہ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں جنکی وجہ سے مقامی آبادی کو عبور و مرود میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایک اور شھری نے بتایا کہ یہ سڑک ایک جھیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔ کیونکہ بارشوں کا پانی اس پر جمع ہو گیا ہے۔ اس کامزید کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی تعمیر وتجدید کے لیے بہت بار حکام کو آگاہ کیا لیکن کچھ کام نہیں ہوا۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترال چرسو سڑک کی پر تجدید و مرمت کا عمل جلد از جلد شروع کر دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.