اونتی پورہ:سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ چرسو اونتی پورہ میں آج قومی ٹریفک ویک کے سلسلے میں ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا۔کیمپ کا انعقاد رامکی کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹد اور این ایچ اے نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ پراگرام میں اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال، ایس ایچ او اونتی پورہ محمد یونس خان، این ایچ اے کے انیل جی ،رامکی کمپنی کے محمد مقبول کے علاوہ ڈرائیوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پراگرام میں شرکاء کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے مفصل جانکاری دی اور ڈرائیور حضرات پر زور دیا گیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ روڈ سیٍفٹی ویک منانے سے تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول انتظامیہ، ٹرانسپورٹرز، مسافروں اور عوام کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کا بچانے کے لئے ٹریفک حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے حادثات کو کم کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔
پروگرام میں ایک مفت آنکھوں کا طبعی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں درجنوں افراد کی جانچ کی گئی اور ان کو مفت ادویات فراہم کیے گئے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رامکی کے پروجیکٹ منیجر انیل کول نے بتایا کہ ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل ضروری ہے جس کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہیے۔
ای ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال نے بتایا کہ یوٹی سرکار سڑکوں کا جال بچھانے اور رابطہ سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم ہمیں چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ہماری لاپرواہی سے کسی کی جان جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Road Safety Week حادثات کو روکنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا لازمی،اے آر ٹی او اننت ناگ