ETV Bharat / state

illegal Mining in Kashmir valley کشمیر کے آبی ذخائر میں غیرقانونی کھدائی سے عوام پریشان

وادی بھر میں اس وقت ندی نالوں میں غیر قانونی کھدائی عروج پر ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کنال اراضی پر سنچائی کے لیے پانی میسر نہیں ہو رہے ہیں جس سے یہ لاکھوں کنال اراضی بنجر ہونے کے دہانے پر ہے۔ illegal Mining in Kashmir valley

کشمیر میں غیرقانونی کھدائی عروج پر، عوام پریشان

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 3:39 PM IST

Updated : Oct 23, 2022, 4:57 PM IST

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے ندی نالوں میں غیر قانونی کھدائی مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں کی زرعی اراضی متاثر ہورہی ہےجبکہ آبی وسائل بھی ختم ہورہے ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ضلع پلوامہ کے واہیبُگ علاقے کے لوگوں نے علاقے میں موجود رومشی نالہ پر غیر قانونی کھدائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے میں غیر قانونی کھدائی کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے نالہ میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے وہیں نالہ کے کناروں پر لاکھوں کنال اراضی کو سنچائی کے لیے پانی میسر نہیں ہے۔ illegal Mining in Kashmir valley

کشمیر کے آبی ذخائر میں غیرقانونی کھدائی سے عوام پریشان

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی اس نالہ سے باجری نکالنے کے لیے حکومت نے ٹھیکہ دیا تھا۔ جس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی ہزاروں کنال اراضی پر دھان کی کھیتی کے بجائے مکئی کی کاشت کرنی پڑی۔ illegal Mining in Kashmir valley انہوں نے کہا کہ رواں سال حکومت نے ایسے افراد کو نالے سے باجری نکالنے کا ٹھیکہ دیا جسے نہیں دیا جانا چاہیے تھا جس کی وجہ سے ہماری زمین برباد ہوگئی۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ نالہ سے غیر قانونی طور پر باجری نکالنے کے کام پر قدغن لگائے تاکہ ان کی زرعی اراضی مخفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : Rajpora Chowk of Pulwama Renamed ضلع پلوامہ کے راجپورہ چوک شہید فاروق چوک میں تبدیل

Last Updated : Oct 23, 2022, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.