ETV Bharat / state

پلوامہ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پینے کے پانی کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

پلوامہ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
پلوامہ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 7:01 PM IST

Updated : Mar 20, 2021, 8:05 PM IST

قصبہ پلوامہ کے شیخ محلہ کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے انہیں پچھلے دس برسوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا ہے۔

احتجاج کر رہے مرد و زن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ پانی کی فیس ادا کر رہے ہیں جس کے باوجود محکمہ جل شکتی انہیں پینے کے صاف پانی کی سپلائی سے محروم رکھ رہا ہے۔

پلوامہ: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی سمیت سڑکوں کی بدحالی، ڈرینیج سسٹم کے ناقص نظام کے حوالے سے بھی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقامی خواتین نے کہا کہ سردی ہو یا گرمی انہیں ہر موسم میں پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے روز آس پاس کے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے میونسپل کونسل، پلوامہ کے وائس چیئرمین شبیر احمد نے کہا کہ پانی سمیت علاقے کے سبھی بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ وہ اس معاملے کی جانچ کریں گے نیز انہوں نے کہا کہ وہ از خود علاقے کا معائنہ کر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو جلد یقینی بنائیں گے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ سے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل خصوصا پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ جلد ازالہ کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Mar 20, 2021, 8:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.