ETV Bharat / state

Dilapidated Roads In Tral ترال لاڈی یار کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان - کشمیر میں سڑکوں کی خستہ حالی

بی ڈی او ڈاڈسرہ سائمہ رمضان نے بتایا کہ محکمہ نے پہلے ہی ترال لاڈی یار سڑک کو امسال کے پلان میں جگہ دی ہے اور اس بار سڑک کی تعمیر نو جلد ہی کی جائے گی تاکہ مقامی لوگوں کو راحت مل سکے۔

residents-of-lariyar-tral-noisy-over-bad-conditions-of-road
ترال لاڈی یار کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 6:10 PM IST

Updated : Jun 1, 2023, 7:44 PM IST

ترال لاڈی یار کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

پلوامہ:جہاں ایک طرف انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کر رہا ہے وہیں ترال سب ضلع کے ایک چھوٹا سا گاؤں لاڈی یار میں خستہ حال سڑکیں عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہیں۔ جم محلہ لاڈی یار کے مقامی باشندوں کے مطابق سڑک کی خسته حالی مقامی آبادی کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ بارش پڑتے ہی یہ سڑک جھیل میں تبدیل ہوتی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس معاملے کو لیکر انہوں نے کئی مرتبہ دیہی ترقی کے حکام کی نوٹس میں لایا لیکن انہوں نے اس معاملے کو نظر انداز کیا۔ آبادی نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس معاملے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:Dilapidated Road ترال کے دیہی علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ادھر بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاڈسرہ سائمہ رمضان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے محکمہ نے پہلے ہی اس سڑک کو امسال کے پلان میں جگہ دی ہے اور اس بار سڑک کی تعمیر نو جلد ہی کی جائے گی تاکہ مقامی لوگوں کو راحت مل سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیہی ترقی محکمہ کے کسی بھی کام کے لیے وہ براہ راست ان کے ساتھ رابطہ کریں۔

Last Updated : Jun 1, 2023, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.