ETV Bharat / state

دیور ترال میں گندگی کے ڈھیر - دیور ترال

ایک مقامی شہری راجو سنگھ نے بتایا کہ گندگی کی وجہ سے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور اسی گندگی کی وجہ سے یہاں بیماری پھوٹنے کا قوی امکان ہے۔

دیور ترال میں گندگی کے ڈھیر
دیور ترال میں گندگی کے ڈھیر
author img

By

Published : May 28, 2021, 1:22 PM IST

مقامی آبادی کی طرف سے گھروں کا کوڑا کرکٹ ایک مخصوص جگہ پر پھینکنے کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی دیور ترال کی آبادی سراپا احتجاج ہے۔ جمع شدہ گندگی سے وہاں عفونت پھیل گئی ہے اور لوگوں کا جینا، اور اپنے گھروں میں رہنا محال بنا ہوا ہے۔ تاہم دیہی ترقی یا میونسپل کمیٹی ترال کے حکام معاملہ کی نسبت سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

دیور ترال میں گندگی کے ڈھیر
ایک مقامی شہری راجو سنگھ نے بتایا کہ گندگی کی وجہ سے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور اسی گندگی کی وجہ سے یہاں بیماری پھوٹنے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ دنوں اس علاقہ میں کورونا مثبت کے کئی معاملے درج کئے گئے ہیں جب کہ انتظامیہ صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.