ترال: جہاں ایک طرف انتظامیہ ہارٹیکلچر شعبے کو بڑھاوا دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے وہیں آری پل تحصیل کے واگڈ گاؤں کی آبادی کا کہنا ہے کہ انکے باغات اور دیگر آراضی پر جانے والے راستے پر دہی ترقی نے ایک کلوٹ تو بنایا لیکن فائدے کے بجائے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ کیونکہ اس کلوٹ سے بڑی گاڑی گزر نہیں سکتی ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اس کلوٹ کے بجائے ایک پُل تعمیر کیا جانا چاہئے تاکہ عوام کی نقل و حمل بہتر ہو سکے۔
گزشتہ روز واگڈ کی آبادی نے معاملے کو لیکر خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کے ذریعے انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی تاکہ انکا یہ مسئلہ حل ہو سکے۔
انہوں نے بتایا کہ واگڈ سے ہندورہ تک جانے والی اس سڑک پر یہ کلوٹ رکاوٹ بنا ہوا ہے اور اسلیے وہ انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے میں فوری اقدامات کرے تاکہ باغ مالکان کو راحت ملے۔